Most popular programs
Trending now
یہ بد ترین صورتِ حال ہے۔ توسیع پذیر ممالک میں محدود خوراک، پانی اور توانائی کی تقسیم میں عدمِ مساوات اور سونے پر سہاگہ گرم ہوتی ہوئی آب و ہوا۔ ان تمام عالمی چیلنجوں میں نائٹروجن کا کردار اہم ترین ہے۔ اس کورس میں آپ سیکھیں گے کہ نائٹروجن کس طرح انسانی تہذیب میں گُندھی ہوئی ہے نیز مستقبل میں اسے ہمارے خاموش مسیحا کے طور پر دیکھا جائے گا یا مصیبتوں کی جڑ کے طور پر۔
نائٹروجن کی منفرد اور متنوع کہانی پانی کے سرخ اور لوگوں کے نیلے ہو جانے کی ہے۔ یہ آب و ہوا دوست اور آلودگی دشمنوں میں سے ایک کی، گوشت کی ضیافتوں اور اور سر پر منڈلاتے قحط کی کہانی ہے۔ اگر آپ بنیادی طور پر نائٹروجن کو دوری جدول کا غیر دلچسپ کونہ سمجھتے ہیں تو پھر دوبارہ غور کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔
آپ کے پس منظر سے قطع نظر کرتے ہوئے یہ جدید کورس آپ کو نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کے بارے میں بنیادی تصورات سکھائے گا اور آپ کو نمائندہ چیلنجوں اور مواقع کو بہتر سمجھنے کی اجازت دے گا۔ کلیدی موضوعات میں کھانے کی حفاظت، آب و ہوا کی تبدیلی، ہوا کی آلودگی، پانی کی آلودگی، انسانی صحت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے موضوعات شامل ہیں۔
یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے تدریسی عملے کی ایوارڈ یافتہ تدریسی تکنیکوں سے سیکھیں۔ یہ کورس نائٹروجن کے عالمی چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے ایک دلچسپ اور ماہرانہ تجویز سامنے لاتا ہے اور آپ پر واضح کرتا ہے کہ اس کے انسانی تہذیب کے لئے خطرات کے ساتھ کیسے جیا جائے اور کیسے بہتر طریقے سے انہیں حل کیا جائے۔
نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کی تحقیق میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ کا پڑھایا جانے والا یہ کورس نیوٹن بھابھا ورچوئل سنٹر آن نائٹروجن ایفیشنسی کے ایک حصے کے طور پر یو کے اور بھارت کے معروف ماہرین کے درمیان اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔.
اس کورس میں جو بھی بحث (ڈسکشن) ہو گی، اس کو انگلش میں ترجمہ کر کے جواب دیا جاۓ گا
پہلے سے معلوم کوئی معلومات درکار نہیں۔
* عالمی نائٹروجن چیلنج کے بارے میں جانیں، جانیں کہ نائٹروجن نے انسان کی تہذیب کی ترقی میں کس طرح مدد کی ہے، اور اب اس کا غلط استعمال کس طرح ہمارے لئے خطرہ ہے۔
* دریافت کریں کہ کس طرح نائٹروجن زراعت اور خوراک کی حفاظت کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
* فضائی آلودگی میں نائٹروجن کے کردار اور انسانی صحت پر اس کے اثر کو سمجھیں۔
* جانیں کہ نائٹروجن کس طرح ہمارے پانی کو آلودہ کر سکتی ہے اور کون سے خطرات اس سے جنم لیتے ہیں۔
* نائٹروجن کے عالمی چیلنجوں کے حل اور ہمارے اس قیمتی عنصر کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیں۔
ہفتہ 1: نائٹروجن کا تعارف، اس کے استعمالات، اور عالمی کھانے کی پیداوار، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی میں اس کے کردار کا جائزہ
ہفتہ 2: نائٹروجن دور کا تعارف، خوراک کی پیداوار میں نائٹروجن کے استعمال کی تاریخ، موسمیاتی تبدیلی، کھانے کی حفاظت میں مستقبل کے چیلنجز سے آگاہی
ہفتہ 3: نائٹروجن کس طرح مقامی اور عالمی فضائی آلودگی کا سبب بنتی ہے، اس کے اثرات، رجحانات اور مستقبل کے چیلنجز
ہفتہ 4: نائٹروجن کس طرح ہمارے پانی میں داخل ہو جاتی ہے، تازہ پانی اور سمندروں پر اس کے اثرات، ماحولیاتی نظاموں اور انسانی صحت کو درپیش خطرات
ہفتہ 5: زراعت میں نائٹروجن کے استعمال، خوراک کے ذہین انتخاب، ہوائی اور آبی آلودگی سے نمٹنا، مربوط انتظام میں بہتری